تھانہ سٹی کورٹ میں رواں سال منشیات کے مقدمات کی سنچری مکمل

تھانہ سٹی کورٹ میں رواں سال منشیات کے مقدمات کی سنچری مکمل

کراچی (کرائم رپورٹر)سٹی کورٹ میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے کے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا رواں سال 100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کورٹ نے قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے کے خلاف مقدمات کی سنچری مکمل کرلی رواں سال کے 11 ماہ کے دوران انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت 100 مقدمات درج کرلئے گئے، پولیس کے مطابق مقدمات میں 101 ملزمان گرفتار ہوئے گرفتار ملزمان سے 6 کلو چرس اور تقریبا ایک کلو کے قریب ہیروین برآمد کی گئی،93ملزمان کو منشیات فراہم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں دو پولیس اہلکار، ایک ریٹائر رینجرز اہلکار ،تین وکلا کے ملازمین اور ایک کورٹ کا ملازم بھی شامل ہیں،مقدمات میں تین مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس تاحال ناکام ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر