ڈاؤلینس نے چھوٹے گھریلو ایپلائنسز کی خصوصی رینج متعارف کرا دی

ڈاؤلینس نے چھوٹے گھریلو ایپلائنسز کی خصوصی رینج متعارف کرا دی

کراچی (پ ر) پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے نمبر 1برانڈ ڈاؤلینس نے آج اپنے کسٹمرز کے لیے سات چھوٹے گھریلوآلات (Small Domestic Appoliances) پر مشتمل نئی اور خصوصی رینج متعارف کراد ی ہے جو پاکستان میں ڈاؤلینس کے کسٹمرز کی کثیر تعدادکے لیے اعلیٰ کارکردگی اور سہولت کی فراہمی کی جانب مزید پیش رفت ہے۔ نئی خصوصی رینج ’تخلیقی ذہنوں، مسکراتے چہروں اور صحتمند دلوں کے لیے تیار کردہ‘ کے تصور کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے جواپنی مثال آپ ہے کیوں کہ ان آلات کو محض جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی تیارکیا گیا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں مسلسل استعمال کے ذریعے یہ کسٹمرز کے آرام اور ذہنی سکون و اطمینان کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چھوٹے گھریلوآلات کی نئی رینج کی خصوصی بات ویکیوم کلینر کے دو ماڈلز (DWVC-6724اورDWVC 770)، ایک اسٹیم آئرن (ماڈل ۱DWSI-7282)، ایک ایکسپریس بوائل کیتلی (ماڈل DWEK-7220)، استعمال میں آسان ٹوسٹر (DWT-7290)، سینڈوچ میکر (ماڈل DWSM-7900) اور طاقتور فوڈ پروسیسر (ماڈل DWFP-7128)،شامل ہیں۔گھریلو آلات (Small Domestic Appoliances)کی نئی رینج متعارف کرانے کے موقع پر ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ حسن جمیل نے کہا،’’نئے گھریلو آلات کی رینج متعارف کرانے پر ڈاؤلینس کی پوری ٹیم بہت پر جوش ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل ان آلات کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہمارے لیے یہ بہت مناسب تھا کہ ہم گھریلو صارفین کے لیے پیشہ ورانہ طور پر تیار کردہ پروڈکٹس پیش کریں جو دیکھنے میں پروقار نظر آتی ہیں اور کارکردگی میں بے مثال ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’پاکستان میں ایسی معیاری اور ممتاز مصنوعات کی طلب ہمیشہ رہی ہے جو دستیاب جگہ میں آسانی سے سما جائیں اور ایپلائنسز کی متعارف کرائی گئی یہ نئی رینج ہمارے صارفین کو اس طلب کو پورا کرتی ہے ۔چھوٹے گھریلو آلات کی یہ رینج بہترین کاریگری، پائیداری،مضبوطی اورتفصیلات پر گہری توجہ جیسے اعلیٰ فیچرز کے تجربہ کو یقینی بناتی ہے۔‘‘ڈاؤلینس کے ان گھریلو آلات کی خصوصی رینج کو بہت غوروخوض کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس میں پیش کیے گیے آلات اعلیٰ ڈیزائن ، خوبصورتی اور غیر معمولی کارکردگی کے حامل ہیں ۔ روزمرہ کی زندگی میں ان آلات کا استعمال پیشہ ورافراد، گھریلو خواتین اور کسی بھی ایسے شخص کے شوق کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ پائیداری ، صداقت اور کسی شے کے ہونے کا احساس دلاتاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر