ناصرعباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

ناصرعباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصرعباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعرات کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے نیب ناصر عباس کی گرفتاری کے متعلق چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت پر پیش کرنے حکم دیا عدالت نے نیب کو ناصر عباس کی کرپشن سے متعلق مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ملزم کے وکیل عامر نقوی نے کہا ملزم کوگرفتارپہلے کیاگیاثبوت بعد میں تلاش کئے گئے نیب یہ بھی بتائے ثبوت اکٹھے کرنے سے قبل گرفتار کیا جاتا ہے یا ثبوت اکھٹے کرنے بعد، چیف جسٹس نے کہا عدالت آپ کو بھی سننے کا پورا موقع دے گی،پہلے کیس کا ریکارڈ تو سامنے آنے دیں، ناصر عباس کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس زیرسماعت ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر