گوہراللہ کی درخواست ضمانت ،سماعت25جنوری کو ہوگی

گوہراللہ کی درخواست ضمانت ،سماعت25جنوری کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد چیمبر اینڈ کامرس کے سابق صدر گوہر اللہ اور دیگر کی درخواست کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف انکوائری مکمل کرلی، تحقیقات کے معاملہ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے،ملزمان نے فتح اللہ ٹیکسٹائل مل میں جعلی انوائیسز پر ٹیکس ری فنڈ کرایا ملزمان نے سترہ کروڑ روپے سے زائد کا ٹکیس فراڈ کیا، نیب کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی عدالت نے ملزموں کی ضمانت میں 25 جنوری تک توسیع کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر