جائیداد کا تنازعہ ، خاتون کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

جائیداد کا تنازعہ ، خاتون کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن پولیس کا انوکھا کارنامہ جائیداد کے تنازعہ پر خاتون اور اس کے بیٹے خلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا۔ انسداددہشت گردی منتظم عدالت نے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس کی جانب سے خاتون اور اس کے بیٹے پرانسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔ مقدمہ درج کرنے پر خاتون گلنار تنولی کی احاطہ عدالت میں آہ وبکا کی اور الزام عائد کیا گلشن اقبال پولیس نے چار روز پہلے گرفتار کیا،بیٹے اور مجھے پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیاگلشن اقبال پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پسلیاں توڑ دیں،ڈی آئی جی منیر شیخ اور دیگر پولیس افسران میری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔خاتون پر انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر عدالت برہم ہوگئی اور تفتیشی افسر کو جھاڑ پلا دی عدالت نے مقدمے سے انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمے سیشن عدالت بھیج دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر