دھماکا خیزمواد مقدمہ میں مجرم کی سزاکالعدم قرار

دھماکا خیزمواد مقدمہ میں مجرم کی سزاکالعدم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے دھماکا خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں سزا یافتہ مجرم کی سزاکو کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ انسداددہشتگردی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف مجرم سلمان پنجابی عرف بینا کی اپیل کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنیپر انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئیفوری جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سلمان پنجابی کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں 19 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ سلمان پنجابی کو پولیس نے 2016 میں کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور ایک عدد پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر