سند ھ میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا خواب ادھورا رہے گا،فیاض بٹ

سند ھ میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا خواب ادھورا رہے گا،فیاض بٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فیاض علی بٹ نے خرم شیرزمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرم شیر زمان کا سندھ میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا خواب ہمیشہ ادھورا رہے گا۔ وہ سندھ کے لوگوں سے ووٹ مانگ کر اپنا وقت ضائع مت کریں کیونکہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے دلوں میں بستی ہے علی بٹ نے کہا کہ سندھ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہیگا سندھ کے باشعور عوام نے انگریزوں کے غلاموں کو بھگا دیا ہے خرم شیرزمان کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں وہ پہلے خیبر پختون خوا میں تبدیلی لائیں جہاں معصوم بچیوں تک کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گنڈا پور سے لیکر پرویز خٹک اور کے پی کے کابینہ کے دیگر وزرا کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں آئندہ عام انتخابات میں خرم شیرزمان کی جماعت کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا خان صاحب سندھ سے کرپٹ مافیا اور کالا باغ ڈیم کی مہم چلانے والے ٹھکرائے ہوئے نام نہاد سیاستدان جمع کررہے ہیں خرم شیرزمان سندھ کے لوگوں کو ووٹ کے لئے قائل کرنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں عوام کی بھرپور حمایت سے سندھ میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر