خاتم النبیین حضرت محمد ﷺکی یوم ولادت پر وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺکی یوم ولادت پر وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی ...
خاتم النبیین حضرت محمد ﷺکی یوم ولادت پر وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتم النبیین ،سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺکا یوم ولادت پورے ملک میں مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جا رہا ہے ۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی حکومتوں میں 21,21توپوں سے سلامی دی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اسلام آباد جناح سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب سجی، لاہورمیں سلامی کی پروقارتقریب کینٹ کے علاقے محفوظ شہید گریثرن میں ہوئی، سلامی کے موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد