پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، حکومت نے ایک اور ’بم‘ گرادیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، حکومت نے ایک اور ’بم‘ گرادیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، حکومت نے ایک اور ’بم‘ گرادیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا گزشتہ رات بارہ بجے سے اطلاق ہوچکا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مںظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بزنس