”زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آور دہشت گرد کتنا اسلحہ لائے۔۔۔؟“ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے خوفناک انکشاف کر دیا

”زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آور دہشت گرد کتنا اسلحہ لائے۔۔۔؟“ ریسکیو 1122 کے ...
”زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آور دہشت گرد کتنا اسلحہ لائے۔۔۔؟“ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے خوفناک انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ کرنے والے نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک ایک دہشت گرد ہلاک کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور کے زرعی سیکریٹریٹ کے قریب فائرنگ کے بعد دھماکہ، حملہ آورعمارت میں گھس گئے، اہلکاروں سمیت10افرادزخمی ، مقابلہ جاری
موقع پر پہنچنے والے ریسکیو 1122 کے اہلکار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے اندر داخل ہونے کے بعد جس طرح سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں اور دھماکہ بھی ہوا ہے، تو اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور اپنے ساتھ کافی اسلحہ لے کر آئے ہیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ اور مقابلے میں مجموعی طورپر نجی ٹی وی چینل کے ایک نمائندے ، چوکیدار اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افرادزخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”دہشتگردوں نے دراصل زرعی سیکریٹریٹ کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ ۔ ۔۔ “حیران کن انکشاف منظرعام پر
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکرٹریٹ کے ہاسٹل کے اندر ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق یہ حملہ ایگریکلچرٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملہ کیاگیا تاہم جیونیوز کاکہناہے کہ یہ حملہ یونیورسٹی نہیں بلکہ زرعی سیکریٹریٹ میں ہوا ہے جہاں تعلیمی نہیں بلکہ دفتری کام ہوتا ہے۔ عمارت کے اندر سے اندھادھند فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

مزید :

پشاور -