موٹروے پر بحریہ ٹاﺅن کراچی کیلئے مختص انٹرچینج کی تعمیر کیلئے معاہدہ

موٹروے پر بحریہ ٹاﺅن کراچی کیلئے مختص انٹرچینج کی تعمیر کیلئے معاہدہ
موٹروے پر بحریہ ٹاﺅن کراچی کیلئے مختص انٹرچینج کی تعمیر کیلئے معاہدہ

  

کراچی (پ ر)بحریہ ٹائون نے بحریہ ٹائون کراچی کے لیے ایم نائن موٹروے پر مختص انٹرچینج کا بندوبست کر لیا۔اس ضمن میں بحریہ ٹائون نے با ضابطہ طور پر ایف ڈبلیو او کے ساتھ تحریری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی رو سے بحریہ ٹائون اپنے خرچ پر موٹروے پر بحریہ ٹائون کے لیے الگ انٹرچینج تعمیر کرے گا۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور وائس چیف ایگزیکٹو زین ملک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے بحریہ ٹائون نے جدید ترین رہائشی سوسائٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کا قوم سے کیا وعدہ نبھایا ہے۔ انٹرچینج اور اس سے منسلک انفرا سٹرکچر کی تعمیر سے کراچی کے شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔معاہدے کی رو سے بحریہ ٹائون اربوں روپے مالیت کے 2پل ،3 انڈرپاس، ایک کاز وے اورملحقہ سڑکوں پر مشتمل فقیدالمثال داخلی و خارجی پلازہ اپنے ذاتی خرچے پر تعمیر کرے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہ منصوبہ بحریہ ٹائون کراچی میں موجود شیخ زیدروڈ دبئی کی طرز پر تعمیر شدہ 400فٹ کشادہ 18 لین پر مشتمل جناح ایونیو اور اس سے منسلک جدید ترین روڈ نیٹ ورک کے ذریعے بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کے ساتھ کراچی کے شہریوں کو دستیاب تیز ترین سفری سہولیات میں شاندار اضافہ ثابت ہو گا۔ موٹروے انٹرچینج کی تعمیر کا با ضابطہ آغازتمام ضروری اجازت ناموں کے حصول کے بعد فوری شروع ہو جائے گا۔یہ جدید منصوبہ بحریہ ٹائون کے باسیوں اورتفریحی سہولیات کو کراچی کے رہائشیوں کے نزدیک لانے کا بھی سبب بنے گا۔بحریہ ٹائون کراچی پاکستان کی تاریخ کا وسیع اور جدید ترین منصوبہ ہے ، جہاں ہزاروں خاندان منفرد، محفوظ اور پرتعیش لائف اسٹائل سے ہر لمحہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ