”میں زندہ ہوں“ عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر خبر کے بعد پیغام جاری کر دیا

”میں زندہ ہوں“ عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر خبر کے بعد پیغام جاری کر دیا
”میں زندہ ہوں“ عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر خبر کے بعد پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مرنے کی جھوٹی افواہ پھیلنے کے بعد عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو ’مردہ‘ ظاہر کردیا، ان کا چہرہ کسی دوسرے کی ڈیڈ باڈی پر لگانے کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ہی عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللہ میں ٹھیک ٹھاک اور راولپنڈی میں ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں, آپ مجھے سیمی فائنلز میں لائیو دیکھیں گے، لوگوں سے درخواست ہے کہ اس طرح کی خبریں مت لگایا کریں، آپ کا شکریہ‘۔ویڈیو دیکھئے 

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کھیل -