لاہور سے لاپتہ لڑکی کی 5 روز بعد پھولنگر سے لاش برآمد

لاہور سے لاپتہ لڑکی کی 5 روز بعد پھولنگر سے لاش برآمد
لاہور سے لاپتہ لڑکی کی 5 روز بعد پھولنگر سے لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پھولنگر (ویب ڈیسک) پانچ روز قبل جوہر ٹاﺅن لاہور سے اغوا ہونے والی 14 سالہ لڑکی کی نعش ڈھابانوالہ پھولنگر قبرستان سے مل گئی۔ نعش کی اطلاع ملتے ہی لڑکی کے ورثاءموقع پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترڑے بستی اوڈاں کا محنت کش محمد یوسف جوہر ٹاﺅن لاہور میں رہائش پذیر تھا۔ پانچ روز قبل اس کی 14 سالہ بیٹی شازیہ کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے جو نہیں مل رہی تھی۔ گزشتہ روز مغویہ شازیہ کی نعش پھولنگر کے قریب ڈھابانوالہ کے قبرستان سے مل گئی۔ کمسن بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پھولنگر کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تھانہ جوہر ٹاﺅن کے سب انسپکٹر محمد اشرف کو اطلاع دیدی جو نعش حاصل کرنے کیلئے تھانہ سٹی پھولنگر پہنچ گئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

لڑکی کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ تھانہ جوہر ٹاﺅن کے اے آیس آئی مبارک علی نے درخواست وصول کرتے وقت دھمکی لگائی تھی کہ اگر ان کی بچی اغوا نہ ہوئی تو آپ سب کو حوالات میں بند کردوں گا‘ تاہم تفتیشی اشرف نے ان کے ساتھ بڑا تعاون کیا۔ تھانہ جوہر ٹاﺅن میں بجرم 496A کے تحت مقدمہ نمبر 997/17 درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -