انسانیت کیلئے رحمت کی نوید، محسن کائنات ﷺکا میلاد مناناایمان کا تقاضا ہے: نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل
لاہور(ویب ڈیسک) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے پاکستانیوں اور بیرون ملک موجود مسلمانو ں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ربیع الاول میں پیغمبرامن وسلامتی کی ولادت نے انسانیت کو رحمت کی نوید سنائی ، محسن کائنات کا میلاد مناناایمان کاتقاضاہے ۔اپنے ایک بیان میں این پی جے سی کے چیئرمین میاں عبدالوحید ،صفدر علی سرگانہ ،محمد اسلم پہلوان ،اخترخان نیازی ،ندیم نیازی ،ضیاءفرید ،میاں نوید احمد ،میاں وسیم اشرف،محمد نعیم ،راجہ علی،ذوالفقار علی،فوزیہ بطول ،اضراءامجد ،محمد ناصرخان اورڈپٹی سیکریٹری اطلاعات علامہ شیخ کاشف شکیل نے کہاہے کہ حضور کی تعلیمات و ارشادات پر مکمل طورپر عمل کرنا دراصل عشق نبوی ﷺہے ، اپنی آنیوالی نسلوں کودنیاوی اندھیروں سے بچانے کے لیے عشق رسول ﷺ کی لذت سے آشنا کرنا ہوگا، عالم اسلام قرآن و سنت پر عمل کرکے ہی اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتاہے ، وہ کوڑا پھینکنے والی بڑھیا کی عیادت کرنے پہنچ گئے تھے تو اسلام کیسے نفرت کا بیج بونے والا مذہب ہوسکتاہے ، پیارو سکون سے رہیں ، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں، محافل میلاد کو تحفظ ختم نبوت سے موسوم کیاجائے ۔