”پاکستان کو اس بارے میں کچھ نہیں پتا تھا“ بالآخر سابق صدر براک اوباما نے تاریخ کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا، پاکستانیوں کو بے گناہ قرار دیدیا

”پاکستان کو اس بارے میں کچھ نہیں پتا تھا“ بالآخر سابق صدر براک اوباما نے ...
”پاکستان کو اس بارے میں کچھ نہیں پتا تھا“ بالآخر سابق صدر براک اوباما نے تاریخ کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا، پاکستانیوں کو بے گناہ قرار دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساقب امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھا۔ یہ اعتراف انہوں نے بھارت میں لیڈرشپ سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا امریکہ کے پاس ثبوت نہیں ہیں کہ پاکستان اس کی موجودگی سے واقف تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دہشت گرد تنظیم نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، نام جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

لیڈرشپ سمٹ کے دوران براک اوباما سے سوال کیا گیا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو چھپایا ہوا تھا یا اس کی موجودگی سے ٓناواقف تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے آگاہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور حملہ ،اپنے سلیپنگ سوٹ میں ہی فوراً دہشتگردوں سے مقابلے کے لیے موقع پر پہنچنے والا یہ شخص کون ہے ؟جان کر آپ بھی انہیں سیلیوٹ کریں گے

غیر متوقع جواب ملنے پر ان سے الفاظ کا ہیر پھیر کرتے ہوئے پھر سوال کیا گیا کہ اسامہ بن لادن سے خبری پاکستان کی نااہلی تھی یا اسے نظر انداز کیا جا رہا تھا تو براک اوباما نے بہترین جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اپنے الفاظ کے ذریعے مجھے خطرے میں ڈالنا بند کریں۔“

مزید : قومی /اہم خبریں