”یہ کام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں “نواز شریف نے بڑا بیان دے دیا

”یہ کام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں “نواز شریف نے بڑا بیان دے دیا
”یہ کام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں “نواز شریف نے بڑا بیان دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کے دن بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں،خون کے آخری قطرے تک ان سے لڑیں گے ۔واضح رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے پشاور زرعی ڈائر یکٹوریٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11افراد شہید جبکہ پاک فوج کے اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔نواز شریف نے کہا مسلح افواج نے جرت و بہادری کاثبوت دیا جس پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی