پشاور میں حملہ ناکام ہونے کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور وار،دھماکے میں ایک اہلکارشہید، ایک زخمی

پشاور میں حملہ ناکام ہونے کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور وار،دھماکے میں ایک ...
پشاور میں حملہ ناکام ہونے کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور وار،دھماکے میں ایک اہلکارشہید، ایک زخمی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں دہشتگردوں نے صبح صبح زرعی سیکریٹریٹ پر حملہ کردیا جس دوران 9جانیں قربان کرکے تمام دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیاگیا لیکن یہ حملہ ناکام ہونے کے بعد مہمندایجنسی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے میں اس وقت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا جب چمرکند صافی کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکار پاک افغان بارڈر کے قریب اپنی چیک پوسٹ پر لے جانے کے لیے پانی بھررہے تھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر نورایازخان موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی سمیع اللہ زخمی ہوگئے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی دہشتگردحملے کی تصدیق کردی۔

پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی کی تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں۔

شہید اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق سمیع اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ کسی گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی