جب تک فیض آبادمیں دھرنارہاطلال چودھری اور ہمنوا غائب رہے: فواد چودھری

جب تک فیض آبادمیں دھرنارہاطلال چودھری اور ہمنوا غائب رہے: فواد چودھری
جب تک فیض آبادمیں دھرنارہاطلال چودھری اور ہمنوا غائب رہے: فواد چودھری

  


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک فیض آبادمیں دھرنارہاطلال چودھری اور ہمنوا غائب رہے،دشمن حملہ آورہے ا وروزیرصاحب قوم کوتقسیم کرنے میں لگے ہیں۔

سعودی عرب پر میزائل حملہ ، پاکستان کا اظہار تشویش، برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں: دفتر خارجہ

وفاقی وزیر طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیانات داغنے سے پہلے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے مو¿قف میں یکسوئی پیدا کریں زاہد حامد کے ا ستعفی کامطالبہ توسب سے پہلے شہبازشریف کی جانب سے آیا دھرنا ختم ہونے پردانیال اورطلال جعلی ٹارزن بن کرباہرنکل آئے۔

واضح رہے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے دھرنوں اور موجودہ دھرنے میں صرف داڑھی کا فرق تھا، لاٹھیاں اور گالیاں دونوں دھرنوں میں تھیں الیکشن ریفارم بل کی کمیٹی میں تمام جماعتیں شامل تھیں لیکن کسی میں اخلاقی جرات نہیں تھی کہ وہ سامنے آتی۔

ؒڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد