نوازشریف جاتی امراءمیں محفل میں شریک افراد میں لنگر تقسیم کرتے رہے

نوازشریف جاتی امراءمیں محفل میں شریک افراد میں لنگر تقسیم کرتے رہے
نوازشریف جاتی امراءمیں محفل میں شریک افراد میں لنگر تقسیم کرتے رہے

  

رائیونڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی رائیونڈ میں رہائش گاہ جاتی امراءمیں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نوازشریف  نے شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے لنگر تقسیم کیا۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراءمیں محفل کے اختتام کے بعد شرکاءکیلئے ضیافت کا اہمتمام کیا گیاہے جس دوران نوازشریف نے لنگر کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خود کھانا تقسیم کرتے ہوئے نظر آ ئے ۔محفل میلادالنبیﷺ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ن لیگ کے رہنماوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مریم نوازشریف نے دو روز قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں جاتی امراءکی تصاویر بھی جاری کیں تھیں جس میں جاتی امراءکو برقی قمقموں کے ساتھ انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا ۔عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر پورے ملک میں محفل اور خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بڑی تعداد میں جلوس بھی نکالے گئے اور کھانے کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا ۔

نوٹ:ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور