چمن میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک بچہ شہید ایک زخمی

چمن میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک بچہ شہید ایک زخمی
چمن میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک بچہ شہید ایک زخمی

  

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن کے علاقے محلہ ٹین سان میں   ریمورٹ کنٹرول کے دھماکے سے ایک بچہ شہید اور ایک زخمی ہوگیا،زخمی ہونے والے بچے کو ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس سے دو بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زیر ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرا بندی کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

واضح رہے ملک میں عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دہشت گردوں نے آج صبح پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرکیا تھا جس کے نتیجے میں9افراد شہید جبکہ پاک فوج کے 2جوانوں سمیت34افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ؒڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی