نیل ویگنر کی شاندار باﺅلنگ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں 134 رنز تک محدود

نیل ویگنر کی شاندار باﺅلنگ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں 134 رنز تک محدود
نیل ویگنر کی شاندار باﺅلنگ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں 134 رنز تک محدود

  

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوز ی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے میڈیم فاسٹ باولر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت134رنز تک ہی محدود رہی ،نیل ویگنر نے 39رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کی میچ کے پہلے روز کے   کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر85رنز بنالئے ۔

چمن میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک بچہ شہید ایک زخمی

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جس کاانہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ویسٹ انڈیز کا آغاز تو اچھا تھا کریگ برتھ وائیٹ اور کیر ن پاول نے اپنی ٹیم کو 59رنز کی شراکت فراہم کی ،لیکن کیرن پاول کے 75رنز کے مجموعے پر آﺅٹ ہونے کے بعد باقی کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے،پوری ٹیم محض 134رنز تک محدود رہی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پاول سب سے کامیاب بلے باز رہے جہنوں نے 42رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جہنوں نے 39رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی ،جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے ،کریز پر جیت راول 29اور راس ٹیلر12رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

مزید : کھیل