فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی، اور آتے ہی ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی، اور آتے ہی ایسا ...
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی، اور آتے ہی ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو تو دنیا جانتی ہے لیکن اب ان کی بہن پہلی بار منظرعام پر آ گئیں اور آتے ہی ایسا شرمناک انکشاف کر دیا ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ رینڈی زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی ایک پرواز کے ذریعے لاس اینجلس سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران فرسٹ کلاس میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ شرمناک گفتگو شروع کر دی۔ اس نے رینڈی سے خودلذتی کے بارے میں پوچھا اور ان کی جنسی رغبت کے متعلق سوالات کیے۔

کیا آپ کو معلوم ہے یہ لڑکی روسی صدر پیوٹن کی بیٹی ہے، پہلی مرتبہ تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں، یہ کیا کرتی ہے؟ جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ روسی صدر کی بیٹی اور۔۔۔

رینڈی نے الاسکا ایئرلائنز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے جب اس واقعے کے متعلق پرواز کے عملے کو بتایا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ اس شخص کے اس گھٹیا روئیے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔عملے نے مجھے بتایا کہ یہ شخص اکثر سفر کرتا رہتا ہے اور اس سے پہلے بھی اس کی اسی نوعیت کی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔اس پر میں حیران تھی کہ اس کے باوجود انہوں نے اسے اپنی پرواز میں سوار کیوں ہونے دیا؟“ رینڈی نے الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے۔ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر رینڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جو کچھ آپ نے خط میں بیان کیا وہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ہم نے اس واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس