جشن عید میلاد النبی ﷺ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد ،شرکا نعتیہ کلام پر جھومتے رہے

جشن عید میلاد النبی ﷺ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد ...
جشن عید میلاد النبی ﷺ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد ،شرکا نعتیہ کلام پر جھومتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے روح پرور ’’محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا  جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم حسین قادری، جید علمائے کرام،نعت خواں حضرات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گا ہ پر ’’محفل میلاد ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ،محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد  معروف نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں ﷺ کی شان کریمی میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنی پر سوز آواز میں نامور شعرا  کا نعتیہ کلام پڑھ کر سماں باندھ دیا ،’’محفل میلاد میں شرکائے محفل نعتیہ کلام پر جھومتے رہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  12 ربیع الاول کا مبارک دن  ہمارے پیارے رسول خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا یوم   پیدائش ہے ، میں اہل اسلام کو اس پرمسرت موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آقا ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہوئے معاشرے میں  مثالی کردار ادا کرنا ہو گا تبھی ہم عاشق رسول ﷺ  کہلانے کے حق دار ہو سکتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

لاہور -