ختم نبوتﷺ پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا :لیاقت جتوئی

01 دسمبر 2017 (19:19)

نوشہروفیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمالیاقت جتوئی نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنمالیاقت جتوئی کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کی وکٹ اڑا دی ہوئی ہے اور اب اگلی باری آصف زرداری ہے جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔یہی نہیں ختم نبوت ﷺ پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزیدخبریں