اڈیالہ جیل میں قید مبینہ دہشتگرددم توڑگیا

اڈیالہ جیل میں قید مبینہ دہشتگرددم توڑگیا
اڈیالہ جیل میں قید مبینہ دہشتگرددم توڑگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیض آباد سے گرفتار ہونے والا مبینہ دہشتگرداڈیالہ جیل میں دم توڑ گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ فیصل نامی ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگیا ، ریسکیو نے ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں دم توڑگیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کاتعلق ملاکنڈکی تحصیل بٹ خیلہ سے تھا اور ملزم کودھماکاخیزموادکے ساتھ 20 نومبرکوفیض آباد سے گرفتارکیاگیاتھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : اسلام آباد