ایگریکلچر انسٹیوٹ پشاور حملہ، دہشت گرد لائیو سٹریمنگ کے ذریعے افغانستان میں موجود اپنے کمانڈرز کو دکھاتے رہے

ایگریکلچر انسٹیوٹ پشاور حملہ، دہشت گرد لائیو سٹریمنگ کے ذریعے افغانستان ...
 ایگریکلچر انسٹیوٹ پشاور حملہ، دہشت گرد لائیو سٹریمنگ کے ذریعے افغانستان میں موجود اپنے کمانڈرز کو دکھاتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایگر یکلچر انسٹیوٹ پشاور پر کئے جانے والے حملے کے دوران دہشت گرد حملے کی ویڈیو بناتے رہے اور لائیو سٹریم کے ذریعے افغانستان میں تعینات اپنے کمانڈرز کو دکھاتے رہے۔

ہم نے ماہرانہ انداز سے آپریشن کیا جس کی وجہ سے وہ اپنی خود کش جیکٹس کو نہیں پھاڑ سکے :ایس ایس پی

پشاور میں ایگریکلچر انسٹیوٹ پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا آپریشن اختتام پذیر ہوگیا ہے ، اس حملے کے دوران 11افراد شہید ہوئے جبکہ حملہ آور دہشت گردوں کو بھی مار دیا گیا۔ آپریشن کے بعد مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، ان دہشت گردوں کی تصاویر میں سے ایک دہشت گرد کے کندھے پر ایک الیکٹرانک ڈاوئس نصب تھی ۔

ابتدائی طور پر اس ڈیوائس سے متعلق واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایف ڈاٹ جیفری نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک موبائل فون ڈیوائس ہے اوردہشت گرد نہ صرف موبائل فون لے کر اس کی ریکارڈنگ کر رہے تھے بلکہ اس سارے حملے کی لائیو سٹریمنگ بھی کرتے رہے۔ حملے کے فوری بعد تحریک طالبان نے اس حملے کی تصاویر جاری کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد حملے کی ریکارڈنگ بھی کرتے رہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

پشاور -