پولیس اور حساس اداروں کا ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، زکریایونیورسٹی کے ہاسٹلزکی تلاشی

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، ...
پولیس اور حساس اداروں کا ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، زکریایونیورسٹی کے ہاسٹلزکی تلاشی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس اداروں اورپولیس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران زکریایونیورسٹی کے ہاسٹلزکی تلاشی لی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بی زیڈیو،احباب کالونی،رحمان پورہ اوردیوان کے باغ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس،جوائنٹ ٹاسک ٹیم اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے رہائش پذیر افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی جبکہ 315افراد کی مجموعی طور پر بائیومیٹرک تصدیق بھی کی۔ یہی نہیں زکریایونیورسٹی کے ہاسٹلز کی بھی تلاشی لی گئی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : ملتان