ایڈیشنل آئی جی طاہر خان پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کرتے رہے

ایڈیشنل آئی جی طاہر خان پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ ...
ایڈیشنل آئی جی طاہر خان پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دہشت گردوں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں9افراد شہید جبکہ پاک فوج کے 2جوانوں سمیت34افراد زخمی ہوگئے۔تاہم کے پی کے پولیس نے پاک فوج کے ساتھ مل کر انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایاجس پر کے پی کے پولیس کی تعریف پاک فوج کی جانب سے بھی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان جو کہ سلیپنگ سوٹ میں ہی موقع پر پہنچے تھے اور ایڈیشنل آئی جی اور سی سی پی او پشاور  طاہر خان کی دہشتگردوں سے براہ راست مقابلے کی تصویر شیئر کی ۔کے پی کے کے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی طاہر خان کی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بندوق اٹھائے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں  کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں ۔


سوشل میڈیا ایڈیشنل آئی جی طاہر خان کے بارے میں کچھ معلومات گردش کر رہی ہیں جس میں کہا گیاہے کہ وہ کے پی کے پولیس کے انتہائی قابل اور ذہین افسر ہیں ،انہو ںنے 1999میں مقابلے کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس کے علاوہ وہ مانچسٹر یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کر چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -