اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر مارکلے سے ملاقات ،امریکہ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا

اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر مارکلے سے ملاقات ،امریکہ کی جنوبی ایشیا کے ...
اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر مارکلے سے ملاقات ،امریکہ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر جیف مارکلے سے کیپٹل ہل میں ملاقات کی ہے جس دوران اعزاز چوہدری نے سینیٹر مارکلے کو پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی طور پر آ گاہ کیا ۔
انہوں نے سینیٹر کو بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہا پسند گروپس کو ملک سے باہر نکال کر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،جس کے نتیجے میں حالیہ کچھ عرصہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں نمایا ں کمی واقع ہو ئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا گیاہے جبکہ اقتصادی استحکام کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ بڑھ رہی ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آ رہے ہیں ۔اعزاز چوہدری نے امریکہ کی جنوبی ایشیاءکے حوالے سے نئی پالیسی پر بھی پاکستان کے موقف کو سینیٹر کے سامنے رکھا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن قائم کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث پاکستان کی معاشی اور سیکیورٹی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے جامع سیاسی عمل کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر مارکلے نے اعزاز چوہدری کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کو سراہا ۔انہوں نے دو طرفہ ڈومین میں مل کر کام کرنے کے لئے پاکستان اور امریکہ کی ضرورت اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستانی سفیر سے اتفاق کیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -