آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے،دوسری جانب مالاکنڈ،ہزارہ میں چند مقامات پر بارش،پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔یہی نہیں گلگت بلتستان،فاٹا میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری اوربارش کا بھی امکان ہے ۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں