کندھ کوٹ میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ سے 4افراد زخمی

کندھ کوٹ میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ سے 4افراد زخمی
کندھ کوٹ میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ سے 4افراد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کند ھ کوٹ میں 2گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے غوث پور کے قریب 2گروپوں میں کسی تنازع پرتصادم ہوگیاجو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیااور نوبت فائرنگ تک آن پہنچی،گولیوں کی زد میںآکر 4افرادشدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیموں زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ مقدمہ دونوں پارٹیوں کیخلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کشمور