میڈیا پر پابندی لگی آپ نے پٹی باندھ لی، ختم نبوت ﷺ پر خاموشی کیوں اختیار کی، خادم حسین رضوی اور محمد مالک کے درمیان شدیدتلخ کلامی

میڈیا پر پابندی لگی آپ نے پٹی باندھ لی، ختم نبوت ﷺ پر خاموشی کیوں اختیار کی، ...
میڈیا پر پابندی لگی آپ نے پٹی باندھ لی، ختم نبوت ﷺ پر خاموشی کیوں اختیار کی، خادم حسین رضوی اور محمد مالک کے درمیان شدیدتلخ کلامی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے دو دھڑوں کے  درمیان اختلافات منظر عام پر آ نے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ،ان اختلافات کے حوالے سے نجی ٹی وی کے اینکر نے علامہ خادم حسین رضوی سے سوال پوچھا تو چیئرمین تحریک لبیک اور اینکر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پابندی لگی تو آپ سمیت اکثر صحافیوں نے کالی پٹیاں باندھ لیں مگر آپ نے ختم نبوت ﷺ کے مسئلے پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ ، مولانا کے جواب میں سینئر صحافی محمد مالک کا کہناتھا کہ   ہم آپ کے جلسوں اور دھرنوں کی کوریج کرتے ہیں ، آپ کی آواز دنیا تک پہنچاتے ہیں اور  ختم نبوت ﷺ کے مسئلے پریہی ہمارا احتجاج ہے۔

سید صلاح الدین کے بیٹے سمیت 18کشمیری نوجوانوں پر تہاڑ جیل میں بدترین تشدد ،مودی حکومت نے ملوث سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا لیکن تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا

نجی ٹی وی کے اینکر محمد مالک نے پروگرام کے دوران علامہ خادم حسین رضوی سے تحریک لبیک کی قیادت کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف کے حوالے سے سوال پوچھا، ان کے جواب دینے کے بجائے علامہ نے کہا کہ آپ کے لوگوں سے پہلے ہی  کہا تھا کہ پروگرام میں  صرف ربیع الاول کے حوالے سے گفتگو کرنی ہے اور آپ باتوں کا رخ موڑ رہے ہیں، خادم حسین رضوی کے جواب میں جب اینکر نے ان سے کہا کہ میں اسی موضوع کی طرف آرہا ہوں ، میرے سوال پر بگڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ چیئرمین تحریک لبیک نے جوابا اینکر سے کہا کہ آپ کو ناموس رسالت ﷺ کا مسئلہ ہضم نہیں ہوتا ، اس سے پہلے بھی علماءمیں اختلافات ہوئے، نئے نئے اتحاد بنے، آپ کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ آپ کرسی عدالت پر بیٹھ کر فیصلے کریں ، آپ کو جو بات کرنی ہے وہ کریں اور غیر متعلقہ سوالات نہ کریں۔آپ سے صرف اتنی بات کرنی ہے کہ آپ وہ سوال کریں جو اس دن کی مناسبت سے ہیں مگر آپ کہتے ہیں کہ ہم نے پٹی باندھ لی ہے، ہم احتجاج کررہے ہیں، آپ نے اس وقت پٹی کیوں نہیں باندھی جب اسمبلی میں ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے ترمیم کی گئی۔آپ کی بے ادبی ہوئی اور آپ نے کالی پٹی باندھ لی۔مجھے وہ کلپ دکھائیں جس میں میڈیا کے کسی فرد یا کسی صحافی نے کالی پٹی باندھی ہوئی ہو۔لاکھوں مولانا لگے پھرتے ہیں ہر مولانا کا فیصلہ مولوی خادم نے کرنا ہے۔ ساری دنیا نے دھرنے دئیے مگر اس وقت قوم کو ہمارا دھرنا کیوں نہیں ہضم ہو رہا ، بے نظیر کی شہادت پر پورا سندھ جل گیا اور اس وقت میڈیا نے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

ویڈیو دیکھیں: 

تحریک لبیک کے سربراہ کی گفتگو کے دوران سینئر صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے احتجاج کی پٹی آج کی نہیں باندھی ہوئی بلکہ یہ پٹی کل بھی تھی اور یہ پٹی ہم نے پرسوں بھی باندھ رکھی تھی، آپ خواہ مخواہ غصہ کر رہے ہیں ، میں نے ایک عام سا سوال پوچھا ہے کیوں کہ اس سے قبل مولانا اشرف جلالی نے ہمیں اپنا مئوقف دیا تھا ، اسی لئے آپ سے سوال کیا ہے، کیا وجہ ہے کہ یہاں سارا معاملہ یکطرفہ چلتا رہے اور ہم ہی اپنے ایمان کی صفائیاں دیتے رہیں۔میڈیا کا کام ہے غلط کام پر نقطہ چینی کرے اور ہم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مارچ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ سڑکیں بند کریں ۔ رہی ختم نبوت ﷺ کے مسئلے پر احتجاج کی بات تو ہم آپ کے جلسوں اور دھرنوں کی کوریج کرتے ہیں ، آپ کی آواز دنیا تک پہنچاتے ہیں اور یہی ہمارا احتجاج ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس