حکومت کے لاہور میں دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری :نجی ٹی وی

حکومت کے لاہور میں دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری :نجی ٹی وی
حکومت کے لاہور میں دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری :نجی ٹی وی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے لاہور میں بیٹھے دھرنے پر بیٹھے مذہبی رہنماﺅں سے مذاکرات چئیرنگ کراس پر جاری ہے ۔

نجی ٹی وی ” اے آروائی نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ مذاکرات میں حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور صوبائی وزیر تعلیم مجتبی شجاع الرحمان کر رہے ہیں ،جبکہ دھرنا مظاہرین کی جانب سے مفتی عابد جلالی ،میاں ولید اور دیگر شامل ہیں ۔

چئیرنگ کراس پربیٹھے مظاہرین رانا ثنااللہ استعفی کے ساتھ ،ساتھ جس نے بھی ملک کے آئین میں ختم نبوتﷺ کے حوالے سے متنازعہ ترمیم کی تھی اس کردار کو سامنے لانے کے علاوہ دیگر مطالبات ہیں ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی