گوگل نے ایپ Datally متعارف کرادی

گوگل نے ایپ Datally متعارف کرادی

کراچی(پ ر) گوگل نے ایک اسمارٹ اور سادہ اینڈرائیڈ ایپ، Datally کااعلان کیا ہے جو اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو موبائل دیٹا سمجھنے، کنٹرول اور بچت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔Datallyتمام اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ اور اس کے بعدکے ورژن پرچلنے والے تمام اسمارٹ فونز پر کام کرتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کے دن سے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہو گی۔ Datally دنیا بھر میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے ایک اہم مسئلے کو حل کرتی ہے یعنی ڈیٹا کا استعمال۔گوگل نے دنیا بھر میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی جامع تحقیق کے بعددریافت کیا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بہت سے لوگوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ڈیٹا کا ختم ہو نا ہے ۔ یہ خصوصی طور پر آن لائن ہونے والی اس نئی نسل کاشدید مسئلہ ہے جنہیں ’’نیکسٹ بلین یوزرز (Next Billion Users) ‘‘ کہا جاتا ہے۔اسمارٹ فون استعمال کرنے والے یہ افراد نہ صرف ڈیٹا کے بیلنس کے بارے میں مسلسل فکر مندرہتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی نہیں سمجھ پاتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا کہاں اور کیسے استعمال ہو رہا ہے اور نہ ہی وہ ان ایپس کے لیے ڈیٹا کی ایلوکیشن پر اپنا کنٹرول رکھ سکتے ہیں جن کی انہیں واقعی ضرورت تو ہے لیکن سمجھ نہیں۔Datallyاسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو چار اہم فیچرز کے ذریعے بااختیار بناتی ہے:

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر