مجھے کیپٹن صفدر کیخلاف تقریر سے روکا گیا، دھرنے میں بھی کیپٹن صفدر کا ہاتھ، وہ رات کو مدارس مٰیں جا کر حمایت کا یقین دلاتے: شیخ رشید

مجھے کیپٹن صفدر کیخلاف تقریر سے روکا گیا، دھرنے میں بھی کیپٹن صفدر کا ہاتھ، ...
مجھے کیپٹن صفدر کیخلاف تقریر سے روکا گیا، دھرنے میں بھی کیپٹن صفدر کا ہاتھ، وہ رات کو مدارس مٰیں جا کر حمایت کا یقین دلاتے: شیخ رشید

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے انٹرنیشنل سازش تھی، کیپٹن (ر) صفدر رات کو تمام مدرسوں میں جاتا اور انہیں یقین دلاتا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، شہباز شریف دھرنے کی وجہ سے استعفیٰ دینے کو تیار تھے لیکن نواز شریف نے روک دیا تاہم احسن اقبال نے معاملات ٹھیک کرنے کی بجائے بگاڑ دئیے اور سارا ملبہ زاہد حامد پر ڈال دیا، تحریک لبیک کے دھرنے کا سبب شہباز شریف بنے۔ شہباز شریف خود تیار تھے کہ میں استعفیٰ دے دوں گا لیکن میاں نواز شریف نے اسے روک دیا۔ سارے کا سارا ملبہ زاہد حامد اور رانا ثناءاللہ پر ڈال دیا۔ دھرنے کے پیچھے کیپٹن(ر) صفدر تھا، وہ دونوں طرف سے کھیل رہا تھا۔ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا میاں شہباز شریف کو علم تھا۔ لیکن اس کی مجبوری تھی اور وہ بول نہیں سکا۔ کیپٹن(ر) صفدر، رات کو سادہ گاڑی میں مدرسوں میں جاتا رہا اور سب کو یقین دلایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ مجھے سب نے کہا کہ تقریر میں سب کو اڑا کے رکھ دینا صرف کیپٹن(ر) صفدر کو کچھ نہ کہنا وہ ہمارے ساتھ ہے۔ رانا ثناءاللہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ کے آرگنائزر تھے۔ اگر اس پر بات آتی تو یہ وعدہ معاف گواہ بن جائے گا اور پولیس افسر واپس آ کر ان کے خلاف بیان دے دیں گے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق مستقبل کی سیاست میں شریف خاندان کا کوئی رول نہیں دیکھتا، ایل این جی پر جو 20ٹائی کون بیٹھے ہیں وہ بچ نہیں پائیں گے۔ مجھے ان سے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے پارلیمینٹ کے فلور پر پہلے ہی کہا تھا کہ ختم نبوت کے قانون کو چھیڑ کر اچھا نہیں کر رہے، ہاتھوں سے باندھ رہے ہو تمہیں منہ سے کھولنا پڑےگی وہی ہوا، آقا دوجہان کی ناموس پر میری ایک جان تو کیا میرے ماں باپ بہن بھائی سب کچھ قربان اگر میں عوام میں شعور بیدار نہ کرتا تو میں خدا اور اسکے رسول کو کیا منہ دکھاتا مجھے علم تھا پر میں کچھ نہ کر سکا ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ کیپٹن صفدر کے منہ سے یہ الفاظ کہ فیض آباد میں عاشقوں کی محفل تھی تو محفلوں پر آنسو گیس ،گولیاں، ٹی آر شیلنگ اور 12بور کے کارتوس چلائے گئے اور عاشقانِ رسول کو شہید کیا گیا کیا اِن کی محفلوں میں یہ سب کچھ ہوتا ہے۔

مزید : اسلام آباد