بھارتی کسانوں کا انسانی کھوپڑوں کیساتھ احتجاج لیکن مطالبات پورے نہ ہونے پر ایسی شرمناک دھمکی دیدی کہ کوئی بھی آنکھیں بند کرلے

بھارتی کسانوں کا انسانی کھوپڑوں کیساتھ احتجاج لیکن مطالبات پورے نہ ہونے پر ...
بھارتی کسانوں کا انسانی کھوپڑوں کیساتھ احتجاج لیکن مطالبات پورے نہ ہونے پر ایسی شرمناک دھمکی دیدی کہ کوئی بھی آنکھیں بند کرلے

  

نئی دہلی(این این آئی )ہزاروں بھارتی کسانوں کا علامتی لاشوں کیساتھ پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا ،کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاجاً برہنہ احتجاج کی دھمکی دی ہے، جمعہ کو صبح سویرے ریاست تامل ناڈو سے ہزاروں کسان دہلی پہنچے ،انہوں نے ہاتھوں میں لال ،پیلے اور سبز جھنڈے ،بینرز اور اپنے ساتھیوں کے ڈھانچے اٹھا رکھے تھے جنہوں نے غربت کے باعث خودکشی کر لی تھی ،اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ قانون کی تبدیلی سےوزیر اعظم کی تبدیلی تک کسانوں کے ساتھ ہیں،مظاہرین فصلوں کی بہتر قیمت اور قرضوں کی معافی کے مطالبات کر رہے ہیں ،اندازے کے مطابق تقریبا 50 ہزار افراد احتجاج میں شریک ہیں ،کسانوں کے ایک گروہ نے اعلان کیا کہ اگر انہیں پارلیمنٹ جانے نہ دیا گیاتو وہ برہنہ احتجاج کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی /کسان پاکستان