اب ایپل نے بیڈ شیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی خرید کر اس پر سونا شروع کردیں

اب ایپل نے بیڈ شیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر آپ کا دل ...
اب ایپل نے بیڈ شیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی خرید کر اس پر سونا شروع کردیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فونز اور دیگر مصنوعات ہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہیں اور اب اس نے ایک ایسی بیڈ شیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ لوگ ابھی سے اسے خریدنے کے لیے انتظار کرنے لگیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بیڈ شیٹ کا نام ’آئی شیٹ‘ ہو گا جو اپنے اوپر سونے والے شخص کی نیند کی مانیٹرنگ کرے گی اور کئی خفیہ طبی مسائل کی بھی نشاندہی کرے گی۔ یہ آئی شیٹ حیران کن طور پر سنسرز سے بنی جائے گی۔ اس کے ساتھ ایک کیمرا بھی ہو گا جو شیٹ پر سونے والے شخص کے اوپر ہو گا اور نیند کے دوران اس شخص کو مانیٹر کرتا رہے گا۔

ایپل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ آئی شیٹ لوگوں کی نیند کا معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس پر 53پیزو(Piezo)سنسرز لگائے جائیں گے جو لوگوں کے دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت سمیت کئی افعال کی مانیٹرنگ کریں گے۔ یہ شیٹ لوگوں کی نیند کی عادات کا تجزیہ کرکے انہیں بہتراور معیاری نیند کے لیے مشورے بھی دے گی۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے امریکی ٹریڈ مارک آفس سے اس آئی شیٹ کی ’سند حق ایجاد‘ (Patent)حاصل کر لی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /سائنس اور ٹیکنالوجی