آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،جماعت اسلامی اتحادی تھی توپی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی تھی : سراج الحق

آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،جماعت اسلامی اتحادی تھی توپی ٹی آئی کی ...
 آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،جماعت اسلامی اتحادی تھی توپی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی تھی : سراج الحق

  



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی،جب تک جماعت اسلامی اتحادی تھی تب تک پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 15 ماہ میں 115 یوٹرن لیے اورقرضوں کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ نااہل حکومت کے دور میں پارلیمنٹ بے توقیر ہو گئی ہے، قبل از وقت انتخابات اور ان ہاو¿س تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دال ماش، دال بد معاش بن گئی ہے جسے عام آدمی ہاتھ بھی نہیں لگاسکتا۔ ملک میں کرپشن اور مہنگائی کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، نا اہل حکومت نے 20 لاکھ افراد کو بیروزگار کردیا ہے، حکمران کارکردگی کے سوال پر بدزبانی پر اتر آتے ہیں اور وزراءعوام کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے واضح کیا کہ آئندہ جماعت اسلامی کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، جب تک جماعت اسلامی اتحادی تھی تب تک پی ٹی آئی کی کارگردگی اچھی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان