مولانا صاحب یہ پارلیمان آپ کے فرزند اور جماعت کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی تک جعلی نہیں ہو سکتی:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب یہ پارلیمان اُس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگررہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں، نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گےلیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔
تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہہم مولانا کی گزشتہ پارلیمانکی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمانکو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کےلندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذکی ہوئی تھی وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ(ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہےوہ بھی قطری لگتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے ایک بارپھرفوری انتخابات کامطالبہ کرتےہوئےکہاتھا کہ ناجائز اور نااہل حکمرانوں نے ریاست کو ڈبو کر رکھ دیا ہے،جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکتی،جو دوسروں کوبدعنوان کہہ رہےہیں اُنہیں اپنی چوری نظر ہی نہیں آ رہی،نیب کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔