طلباءیونینز کی بحالی کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں اٹھائیں گے: شفقت محمود

طلباءیونینز کی بحالی کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں اٹھائیں گے: شفقت محمود
طلباءیونینز کی بحالی کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں اٹھائیں گے: شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے 15ماہ بہت مشکل تھے، ورثے میں پہاڑ جتنا قرضہ ملا، ایکسپورٹ اور امپورٹ میں عدم توازن تھا جس کی وجہ سے معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،طلباءیونینز کی بحالی کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

این سی اے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کو معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھا رہی ہے،اگلے سال مہنگائی کی شرح کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا شیخ رشید خود ہی جواب دے سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشن کی تعیناتی بہت ضروری ہے،آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء یونینز کی بحالی کا ایشو کابینہ میں لائیں گے  ،یونینز کی بحالی کیلئے طلبہ کے ساتھ ڈیبیٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی اے کے اساتذہ اور طلبہ نے بہت ہی اچھی نمائش کا اہتمام کیا ہے،این سی اے کی ملک اور بیرون ممالک بھی قدر کی جاتی ہے،ہماری شدید خواہش ہے کہ شاکر علی میوزیم کو کلچرل سنٹر کے انداز میں بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمرا آرٹ سنٹر ایک آئیکونک عمارت ہے،،گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں کوئی کلچرل سنٹر نہیں ہے،شاکر علی میوزیم کی بحالی کے حوالے سے جلد کام شروع کیا جائے گا، جتنے بھی کلچرل سنٹر بن جائیں اتنا ہی اچھا ہے۔