سٹینڈنگ کمیٹیوں کے بغیر قانون سازی سوالیہ نشان ہے،حسن مرتضیٰ

سٹینڈنگ کمیٹیوں کے بغیر قانون سازی سوالیہ نشان ہے،حسن مرتضیٰ

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے بغیر قانون سازی کرنا پنجاب اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پنجاب میں غیر پارلیمانی روایت کو تسلیم نہیں کریں گے، پنجاب اسمبلی میں قواعد کو مسخ کرکے منظور کئے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کئی ایسے قوانین منظور کئے گئے جن کے کمیٹیاں موجود نہیں ہے،پنجاب اسمبلی میں آرڈنینس منظورکرنا افسوس نا ک ہے،جمہوری ادار ے کو آمرانہ بنادیا گیا ہے، پنجا ب اسمبلی اپنی اہمیت کھوچکی ہے اور تمام اختیارات گورنر کے پاس ہیں، گورنر کے جاری کردہ آرڈنینس کو منتخب حکومتی اراکین نے منظور کرایا،انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کرنے کے بجائے آمریت قائم کرکے اپوزیشن کا بولنے کے حق سے محروم کردیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4