نوکریاں دینے کے دعویدار لوگوں سے چھت چھین رہے ہیں،سلیم رضا

  نوکریاں دینے کے دعویدار لوگوں سے چھت چھین رہے ہیں،سلیم رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے لوگوں سے روزگار اور چھت چھین رہے ہیں، عمران خان ذہنی عدم استحکام کا شکار ہیں، ان کی حکومت کا کوئی وژن اور سمت نہیں،فارن فنڈنگ کیس کے باعث عمران خان کا شو ختم ہونے والا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک مسائلستان بن گیا لیکن نالائق وزیراعظم اورکرائے کے ترجمانوں کا واحد مسئلہ اور توجہ صرف نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دی، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں۔