ایکسائز پراپرٹی سروے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

    ایکسائز پراپرٹی سروے کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے پراپرٹی سروے تھر ڈ پارٹی سے کرانے کا فیصلہ موخر کردیا، نیا سروے ایکسائز ملازمین ہی کریں گے، سیکرٹری ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز کو سروے کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، محکمہ ایکسائز حکام نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور نئی جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سروے کرانے کافیصلہ کیا تھا تاہم سیکرٹری ایکسائز نے ڈائریکٹرز کیساتھ اجلاس میں ہدایات جاری کردی ہیں فوری طور پر سروے کاآغاز کیا جائے۔
اور اس حوالے سے جوفنڈز درکار ہیں وہ بھی فراہم کئے جائینگے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب محکمہ کے ہی ملازمین سروے کریں گے، جنہوں نے پہلے ہی مبینہ طور پر مک مکا کرکے سینکڑوں جائیدادوں کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا ۔