چند سیاستدان احتساب سے بچنے کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئے،شاہد صدیق
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں،اِحتساب سے بچنے کیلئے کچھ سیاستدان ملک دشمنی پراتر آئے ہیں، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی، حکومت عوام کی زندگی بہتر کرنے کی کوششیں کر ر ہی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراو چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اِس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے
شاہد صدیق