حکومتی نااہلی سے زرعی اجناس کی قیمتو ں میں اضافہ ہوا،سعدیہ تیمور

حکومتی نااہلی سے زرعی اجناس کی قیمتو ں میں اضافہ ہوا،سعدیہ تیمور

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ لاہور نمائشی ہے، عمران خان بتائیں کہ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے انہوں نے کیا اقدامات کئے ہیں، عمران نیازی کے دورہ لاہور سے عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں ملا،انہوں نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ ہے لیکن تحریک انصاف کی ناکامی پالیسی کی وجہ سے زرعی اجناس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ کے میں 27اشیا صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کافیصلہ کرلیا گیا ہے،ٹماٹر، آلو،پیاز، لہسن، آٹا، چاول،گھی، چکن،انڈوں، دودھ،دہی اوردیگر ضرورت زندگی کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے۔

، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر کوئی پریشان ہے، عمران نیازی لاہور آکر صرف اعلانات کرتے ہیں، وہ حقیقی اقدامات سے گریز کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4