خدمت انسانیت میں سکون قلب و اللہ تعالیٰ کی رضا کا راز مضمر ہے،حاجی خوشی محمد

      خدمت انسانیت میں سکون قلب و اللہ تعالیٰ کی رضا کا راز مضمر ہے،حاجی خوشی ...

  



لاہور(پ ر) سماجی شخصیت حاجی خوشی محمد نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت میں سکون قلب و اللہ تعالیٰ کی رضا کا راز مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت کیلئے سچے جذبوں کی فروانی کی ضرورت ہے، خدمت عہدوں کی محتاج نہیں بلکہ ایک سچا و کھرا جذبہ اور نیک نیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے میں امن و عافیت کی فضاء کو پروان چڑھانے کی خاطر اپنے حصہ کی شمع روشن کرنا ہوگی تاکہ ملکر موجودہ معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ بنایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4