سانحہ ناروے تہذیبوں کے درمیان تصادم کی سازش ہے،علماء
لاہور(پ ر)ملک کی قابل ذکر13بڑی دینی،سیاسی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمد ممتازاعوان جے یوآئی کے رہنما حافظ حسین احمد مسلم لیگ(علماء ومشائخ ونگ)کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹر فریداحمدپراچہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جے یوپی کے رہنما پیر جمشید احمد نوارنی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمدحنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی خاکسارتحریک کے رہنما محمدماجدحکیم مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمداویس مصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اورمتحدہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا محمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ناروے میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف شدیداحتجاج کیاہے اوراسے مختلف تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤپیداکرکے دنیائے انسانیت کاامن تہہ وبالا کرنے کی مذموم حرکت قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن پاک کی توہین سے پوری دنیاکے مسلمانوں کے اندرشدیدغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے۔
کیونکہ قرآن مجیدکی توہین جیسے ناپاک جسارت دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اوراس شیطانی عمل سے ہردل مسلم خون کے آنسورورہاہے دینی،سیاسی رہنماؤں نے مزیدکہاکہ مسلم اُمہ ومہذب دنیاایسے ناپاک واقعات کے تدارک کیلئے آگے بڑھیں ورنہ امن وانسانیت کے یہ دشمن پوری دنیاکوجہنم کدہ بنا دینگے اوردنیائے انسانیت کاامن مہذایک خواب بن کررہ جائے گا۔