نعت گوئی عشق رسولؐ کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے،نبیرہ عندلیب

نعت گوئی عشق رسولؐ کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے،نبیرہ عندلیب

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ نعت گوئی عشق رسول ؐ کے فروغ کااہم ذریعہ ہے۔مادیت کے اس دورہ میں سیر ت النبی ؐ کے پیغام کو اپنانے اور پھیلانے کی اشدضرورت ہے۔ہم نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیراہو کرہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔آج ہمیں قرآن اورصاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کے ضرورت ہے۔اسوۂ رسول ؐ سے رہنمائی لے کر ہی ہم اپنے انفرادی اوراجتماعی مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔دین اسلام کے دوری کے باعث ہم مختلف مسائل کے شکار ہوگئے، نبی کریم ؐکے ساتھ محبت و عقیدت کا لازمی جزو ان کی مکمل اتباع ہے۔

،آج ہر مسلمان کو اپنا محاسبہ کرکے جائزہ لینا چاہئے کہ وہ زبانی کلامی محبت اور وابستگی کے دعوؤں کے ساتھ ان دعوؤں کی تکمیل کیلئے کس حد تک سیرت طیبہ ؐ کی پیروی کرتا ہے۔ان خیالات اظہارانہوں نے گزشتہ روزدارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سالانہ مقابلہ جات میں مختلف مدارس،سکولز،کالجز کے طلبہ وطالبات مقابلہ حسن نعت،مقابلہ حسن تحریر،مقابلہ حسن مصوری ودیگر مقابلہ جات میں حصہ لیا۔مقابلہ جات میں اول،دوم، سوم پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات کو نقدانعامات،اعزازی شیلڈ اورتعریفی اسناد سے نوا ز گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4