مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں محفل نعتؐ،200سے زائد انعاما ت تقسیم

مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں محفل نعتؐ،200سے زائد انعاما ت تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سیاسی رپورٹر)مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے چوتھی شاندار محفل نعت و سماں کا اہتمام کیا گیا جس میں 10عدد موٹرسائیکل 200سو سے زائد انعامات اورپانچ لاکھ روپے بذریعہ قرعہ اندازی صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق،رکن قومی اسمبلی ملک پرویز،ملک ریاض،سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن،ممبران صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،باؤ اختر علی،رمضان صدیق بھٹی،ماجد ظہور،پولیس افسران نے مزدوروں میں تقسیم کئے۔ چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ؐ ایک کامل مثال ہے، حضور پاکؐ کی شخصیت آئیڈیل ہے، آپ ؐ نے جہالت کے دور میں علم کی روشنی پھیلا کر حق و سچ کا درس دیا۔ آپ ؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں۔