سینئرز کی عزت ور جونیئر زسے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں،مومنہ بتول
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول کا کہنا ہے کہ مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔ ڈائریکٹر عرشی کی ڈرامہ سیریل ”نور بی بی“میں کردار بہت پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔